Friday, April 26, 2024

مودی سرکار کا پاکستان کی جانب سے تعلقات محدود کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ

مودی سرکار کا پاکستان کی جانب سے تعلقات محدود کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ
August 8, 2019
 نیو دہلی (92 نیوز) پاکستان کے دبنگ اقدامات پر بھارت ہاتھ جوڑنے پر مجبور ہو گئی۔ پاکستان نے تعلقات محدود کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ کشمیریوں پر گھناؤنا حملہ کرنے والا بھارت پاکستانی ردعمل سے بوکھلا گیا۔ بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستان سے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کر دی۔ بھارتی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں اس امر پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان اس سے تعلقات میں کمی کر رہا ہے۔ پاکستان کی شہ رگ مقبوضہ کشمیر پر ہاتھ ڈالنے کے ناپاک بھارتی اقدام کیخلاف قومی سیاسی اور عسکری قیادت  نے بھارت کو مؤثر جواب دے دیا۔ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے اہم فیصلے سامنےآئے۔ وزیراعظم نے مسلح افواج کو چوکس رہنے کی ہدایت کر دی۔ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں 14 اگست کا دن کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان کر دیا۔ پاکستان کا بھارت کے ساتھ دوطرفہ تجارت  معطل کرنے کا اعلان بھی سامنے آیا۔