Wednesday, May 1, 2024

مودی سرکار کا متنازع بل پر پردہ ڈالنے کیلئے کیرن سیکٹر پر قبضے کا دعویٰ جھوٹا نکلا

مودی سرکار کا متنازع بل پر پردہ ڈالنے کیلئے کیرن سیکٹر پر قبضے کا دعویٰ جھوٹا نکلا
December 22, 2019
نئی دہلی (92 نیوز) مودی کی حکومت متنازع بل پر بھارت میں لگی آگ پر پردہ ڈالنے کیلئے جھوٹا پروپیگنڈا کرنے لگی، کیرن سیکٹر پر بھارتی قبضے کا دعویٰ جھوٹا نکلا، ماضی میں بھی بھارت اس طرح کے دعوے اور جھوٹے ڈرامے کر چکا ہے، اپنی انہی اوچھی سازشوں سے بھارت بیانیے کی جنگ ہار چکا۔ جھوٹا بھارت، جھوٹی مودی سرکار اور جھوٹا اس کا میڈیا کیرن سیکٹر میں گاؤں پر بھارتی قبضے کا دعویٰ بھی جھوٹا نکلا، بھارتی پروپیگنڈا سے ایک بار پھر ہوا نکل گئی۔ پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کی جھوٹ کی بنیاد پر کھڑی کی گئی پاکستان مخالف بری طرح ناکام ہو گئی، بھارت نے 2016 میں سرجیکل اسٹرائیک اور بالا کوٹ حملے کا دعویٰ کیا جو بری طرح فلاپ ہو گیا، حملوں کا دعوے دار نریندر مودی بھی بھارتی عوام کو حملوں سے متعلق رام کرنے میں ناکام نظر آئے۔ پاکستان نے بالاکوٹ حملے کے جھوٹے دعوے کا جواب عملی اقدام سے دیا، 27 فروری کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارت کو گھس کر مارا، زمین پر ملبے کے باوجودہ بھارت اپنے دو طیاروں کو جھٹلاتا رہا، اور اپنی شکست پر پردہ ڈالنے کیلئے بھارت نے پاک فضائیہ کا ایف سولہ طیارہ مار گرانے کا بھی جھوٹا دعویٰ کیا لیکن وہ اپنے اس دعوے کو ثابت نہ کرسکا۔۔ سچائی پر مبنی بیانیہ قائم رہتا ہے، جھوٹ کو بالاکوٹ حملے کی طرح شکست ہوتی ہے، جھوٹے دعوؤں کی وجہ سے بھارت بیانیے کی جنگ ہار چکا ہے، کوئی بھارت کو بتائے کہ کاٹھ کی ہنڈیا زیادہ دیر تک سلامت نہیں رہتی۔