Sunday, September 8, 2024

مودی سرکار کا جنگی جنون خطے کے امن کےلئے انتہائی تباہ کن ہے: دفاعی تجزیہ کاروں کی 92نیوز سے گفتگو

مودی سرکار کا جنگی جنون خطے کے امن کےلئے انتہائی تباہ کن ہے: دفاعی تجزیہ کاروں کی 92نیوز سے گفتگو
August 28, 2015
لاہور (92نیوز) بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں پر دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کا جنگی جنون خطے کے امن کےلئے انتہائی تباہ کن ہے جبکہ اس سے خود بھارت کو ہی نقصان ہوگا، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارت خوفزدہ ہے۔ 92نیوز سے گفتگو میں دفاعی تجزیہ کاروں نے بھارت کی طرف سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کو پاگل پن قرار دیا۔ اکرام سہگل نے کہا کہ بھارتی افواج حواس باختہ ہو چکی ہیں جبکہ وزیر اعظم مودی ناکام پالیسیوں سے دلبرداشتہ ہو کر عالمی قوانین کی دھجیاں اڑانے پر اتر آئے ہیں۔ اگر جوابی کارروائی نہ کی جائے تو بھارت مزید تنگ کرے گا۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ غضنفر علی نے کہا کہ مودی احمق ترین حکمران ہے، گوگل نے بھی تسلیم کیا۔ ایسے میں ان سے کچھ اچھے کی امید نہیں رکھی جا سکتی۔ تجزیہ کار جمشید ایاز نے کہا کہ بھارت کی ان پالیسیوں کی وجہ سے اس کادنیا بھر میں خوب مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ بزدل بھارت ہمیشہ مذاکرات سے بھاگ جاتا ہے۔ دفاعی تجزیہ کاروں نے بھارتی جنگی جنون کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ معصوم لوگوں کی جان لینے والا بھارت کبھی خیرخواہ نہیں ہو سکتا۔