Friday, April 26, 2024

مودی سرکار نے نوٹ بندی کے نام پر ایک لاکھ کروڑ روپے کاچونا لگایا ، کپیل سبل ‏

مودی سرکار نے نوٹ بندی کے نام پر ایک لاکھ کروڑ روپے کاچونا لگایا ، کپیل سبل ‏
April 13, 2019

نئی دہلی ( 92 نیوز) کانگریس کے رہنما کپیل سبل نے مودی سرکار پر  نوٹ بندی کے نام پر ایک لاکھ کروڑ روپے کا چونا لگانے کا الزام عائد کردیا۔

کانگریس رہنما کپیل سبل مودی سرکار کا بڑا اسکینڈل سامنے لے آئے ، ۔پریس کانفرنس کے دوران کپیل سبل نے دعویٰ کیا کہ  نوٹ بندی کے نام پر مودی حکومت نے بیرون ملک ایک لاکھ کروڑ روپے کے جعلی کرنسی نوٹ چھپوا کر ملک میں پھیلا دیئے ۔

کپیل سبل کا کہنا تھا کہ بیرون ملک چھاپی گئی جعلی کرنسی کو  بھارت لانے کیلئے انڈین ایئر فورس کے طیارے استعمال کیے گئے، میگا کرپشن کیلئے مختلف محکموں سے 26 لوگوں کو بھرتی کیا گیا۔

کپیل سبل نے پریس کانفرنس کے دوران  کےدوران بی جے پی سربراہ امیت شاہ کی خفیہ ویڈیوبھی شیئر کردی۔ان کاکہناتھاکہ مودی سرکار نے بھارتی ایجنسیوں کو اپنے مخالفین کیخلاف استعمال کیا،اس ملک میں کوئی بھی بولنے کی ہمت نہیں کرتا۔بھارتی میڈیا بھی یہ نہیں دکھائے گا،دکھائے گا تو اوپر سے کال آجائے گی۔

کپیل سبل کا کہنا تھا  نریندر مودی کی حرکتوں پر الیکشن کمیشن نے بھی چپ سادھ رکھی ہے ، مودی سرکار سے کوئی سوال نہیں کرتا، مودی کو پلوامہ میں ہلاک ہونیوالےفوجیوں سےکے ورثا سے معافی مانگنی چاہیے۔