Tuesday, April 16, 2024

مودی سرکار نے قومی اتحاد کو شدید نقصان پہنچایا ، اروند کیجریوال ‏

مودی سرکار نے قومی اتحاد کو شدید نقصان پہنچایا ، اروند کیجریوال ‏
March 31, 2019

نئی دہلی ( 92 نیوز ) انتخابات سے قبل مودی سرکار مشکل میں آگئی ۔ کانگریس کےبعد عام آدمی پارٹی  کے رہنما اروند کیجریوال نےبھی مودی پر تنقید کےنشتر چلادیے اور کہا کہ مودی سرکار نے پانچ سال میں قومی اتحاد کو شدید نقصان پہنچایا، دہلی کی ترقی کیلئے بھی کوئی کام نہیں کیا گیا۔

گوکل پور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اروند کیجریوال کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائی بھائی بھائی کا نظریہ تھا تاہم مودی نے اقتدار میں آتے ہی اسے چَکناچور کردیا ، اس نے ہندوؤں کو مسلمانوں کیخلاف کرکےقومی اتحاد کو ختم کردیا۔

دہلی کی ترقی پر بات کرتے ہوئے بھی اروند کیجریوال نے مودی سرکار  کو خوب آڑے ہاتھوں لیا ، ان کاکہناتھاکہ دہلی کی عوام کروڑوں روپے ٹیکس ادا کرتی ہے جس کے باوجود ترقیاتی منصوبوں کیلئے انہیں صرف چند لاکھ روپے ملتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے انگریزوں نے ہمیں لوٹا اور اب مودی سرکار  ہمیں لوٹ رہی ہے ، اروند کیجریوال نے عوام کو بھی تلقین کی کہ اس بار بی جےپی کا نمائندہ جب آپ کے پاس ووٹ مانگنے آئے تو اسے گھر سے نکال دینا۔