Friday, April 19, 2024

مودی سرکار نے حریت قیادت پر وار کرنے کی تیاری کرلی

 مودی سرکار نے حریت قیادت پر وار کرنے کی تیاری کرلی
September 4, 2016
سرینگر(92نیوز)حریت قیادت کو کٹھ پتلی حکومت کی طرف سے ملنے والی سیکیورٹی ختم کرنے کا  مسودہ تیار  بھارتی فوج نے حریت رہنما یاسین ملک کو بھی منظر عام سے غائب کردیا. تفصیلات کےمطابق بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آگیا،مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت پر وار کرنے کی تیاری کرلی ،حریت قیادت کو کٹھ پتلی حکومت کی طرف سے ملنے والی سہولتوں اور سکیورٹی ختم کرنے کے لیے  مسودہ تیار کر لیا گیا جبکہ گرفتار حریت رہنما یاسین ملک منظر سے غائب ہیں ۔ مقبوضہ جموں کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،دوماہ ہونے کو ہیں بھارت نے مقبوضہ وادی میں کرفیو کی سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں  ، جگہ جگہ کرفیو اور نہتے کشمیریوں پر تشدد کیا جارہا ہے شہید کشمیریوں کی تعداد اسی سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد آٹھ ہزار سے تجاوز کرچکی ہے حریت رہنماؤں کو گرفتاری اور نظر بندی کا سامنا ہے مودی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی اور اب  حریت قیادت کو دی جانی والی سیکیورٹی   اور سفری سہولیات ختم کرنے کی  تیاری شروع کر دی ہے   جس سے مودی کے مکارانہ ہتھکنڈوں کا پول کھل گیا ہےخبر منظر عام پر آگئی کہ حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ حریت قیادت کی آواز دبانے کے لیے مودی حکومت کا وار خطرے کی گھنٹی ہے جس سے حریت قیادت کی جان کو خطرہ بڑھ گیا ہے۔