Friday, April 19, 2024

مودی سرکار نے اپنے جنگی بجٹ پر‘‘کرپشن اسٹرائیک’’ کردی،راہول گاندھی

مودی سرکار نے اپنے جنگی بجٹ پر‘‘کرپشن اسٹرائیک’’ کردی،راہول گاندھی
September 22, 2018
نئی دہلی ( 92 نیوز) مودی سرکار پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک کرنے کے بے بنیاد دعوے کر کے اپنی جگ ہنسائی کرا چکے ہیں ۔ بھارتی اپوزیشن لیڈر نے بھی مودی سرکار پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے اپنے جنگی بجٹ پر‘‘کرپشن اسٹرائیک’’ کردی  ۔ بھارتی وزیراعظم  نریندرمودی کرپشن کی گنگامیں  نہا  نے لگے ، نریندرمودی پر 130ہزارکروڑ کی اسلحہ ڈیل میں گھپلے کا الزام  ہے بھارتی اپوزیشن  رہنما  راہول گاندھی  نے کہا کہ نریندر مودی نے انیل انبانی سے مل کر  فوجی بجٹ پر   ‘‘کرپشن اسٹرائیک’’ کی ۔ راہول گاندھی نے اپنے ایک ٹویٹ میں مودی کی کرپشن کا بھانڈاپھوڑاہے ،اپنے ٹویٹ میں راہول گاندھی نے کہاکہ مودی جی  آپ  پاکستان کےخلاف سرجیکل سٹرائیک کی بات کرتےہیں اصل سرجیکل سٹرائیک تو آپ نے بھارتی فورسزکے دفاعی بجٹ میں کیاہے۔ راہول گاندھی  نے الزام لگایا کہ مودی اور بھارتی صنعت کار انیل امبانی کے درمیان  اندرکھاتے ہونےوالی یک سو تیس ہزار کروڑ کی اسلحہ ڈیل سب سے بڑا سرجیکل سٹرائیک ہے جو مودی جی نے بھارتی ڈیفنس فورسزکےخلاف کیاہے۔ راہول گاندھی کاکہناہے وزیراعظم نے بھارتی فورسزکے لئے ریفل کی اس ڈیل کو ذاتی  دلچسپی اورگفت وشنید کےذریعے طے کیا،یہ ساری ڈیل بنددروازےکے پیچھے کی ۔ راہول گاندھی نے مودی کو شرم دلاتےہوئےکہا کہ انہوں نے بھارتی شہیدوں  کی بےحرمتی اور اپنی زمین سے غداری کی ہے۔ تجزیہ کاروں کاکہناہے اندرونی مسائل اورہوشربا کرپشن میں ڈوبے نریندرمودی سرکار بھارتی جنتا کی توجہ ہٹانے کیلئے کچھ بھی کرسکتی ہے،مذاکرات سے فرار ہویا سابق آرمی چیف کی گیڈربھبکیاں اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔