Saturday, April 20, 2024

مودی سرکار میں کوئی دہشتگردانہ حملہ نہیں ہوا، بھارتی وزیر دفاع

مودی سرکار میں کوئی دہشتگردانہ حملہ نہیں ہوا، بھارتی وزیر دفاع
January 15, 2019
نئی دہلی  ( 92 نیوز)مودی سرکار کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوگیا، وزیر دفاع سیتا رمن  نے ایک اجلاس کے دوران کہا کہ 2014سے اب تک مودی سرکار میں کوئی دہشت گردانہ حملہ نہیں ہوا۔ جن مفرضوں اور پروپیگنڈے کی بنیاد پر مودی سرکار گزشتہ 4سال پاکستان دشمنی کو ہوا دے کر سیاست کررہی تھی، اس جھوٹ کا پول خود ہی بے نقاب کردیا ۔ مودی سرکار کی وزیر دفاع نے خود ہی اس بات کا اعتراف کرلیا ہے کہ 2014سے اب تک کوئی دہشت گرد حملہ نہیں ہوا ۔ کانگرس نے سوالیہ انداز میں تنقید کی ہے کہ اس بیان کا مطلب کچھ یوں نکلتا ہے کہ پٹھان کوٹ اور اڑی حملے صرف اور صرف پاکستان کو بدنام کرنے اور گندی سیاست کو چمکانے کا مودی سرکار کا گھٹیا حربہ تھا۔ کانگریس کے لیڈر منیش تیواری نے کہا کہ  وزیر دفاع کا کہنا ہے گزشتہ 55 مہینوں میں ہندوستان میں کوئی بڑا دہشت گردی کا حملہ نہیں ہوا، جب حملہ ہوا ہی نہیں ، تو پھر سرجیکل اسٹرائیک کیوں کرنی پڑ گئی؟، تو جناب سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے میں بھی کوئی حقیقت نہیں۔ کیونکہ جب ان کے بقول حملے ہوئے  ہی نہیں  تو سرجیکل اسٹرائیک کیسی۔ سول سوسائٹی،اپوزیشن سمیت ہر ذی شعور بھارتی پہلے ہی سرجیکل اسٹرائیک کو فرضیکل اسٹریئک قرار دے چکے ہیں۔