Friday, April 26, 2024

مودی سرکار مقبوضہ کشمیر کی زمین غیر ریاستی افراد کو دینے کیلئے پر تولنے لگی

مودی سرکار مقبوضہ کشمیر کی زمین غیر ریاستی افراد کو دینے کیلئے پر تولنے لگی
March 5, 2020
نئی دہلی ( 92 نیوز) مودی سرکار اوچھی حرکتوں سے باز نہ آئی،مقبوضہ کشمیرکی مسلم آبادی کو اقلیت میں تبدیل کےلیے نئی چال چلتے ہوئے غیرریاستی افراد کو وادی میں زمین خریدنے کی طرف راغب کرنے کےلیے سرمایہ کاری کانفرنس کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔ حق خودارادیت دینے سے انکار  کرنے کے بعد کشمیریوں پرایک اوروار  کرتے ہوئے  بھارت جنت نظیر میں ہندو بستیوں کی آبادکاری کےلیے تیار  ہے ، مودی سرکار نے آرٹیکل 370 اور 35 اے کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا اب وہاں غیرریاستی افراد کوبسانے کا گھنائونا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد کرے گا ، جو اس کا ثبوت ہے کہ بھارت کوبین الاقوامی قوانین اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کی کوئی پرواہ نہیں ، بی جے پی حکومت مقبوضہ وادی کے 18 شہروں میں 6 ہزار ایکڑ اراضی ہندوئوں کوفروخت کرے گی۔ اس زمین کا بڑا حصہ کشمیریوں کی بینکوں میں ضبط شدہ جائیدادوں پرمشتمل ہے ،  سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات، آسان قرضے اور ٹیکسوں میں چھوٹ کا لالچ دیا جارہا ہے۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈائون کے ذریعے مقامی آبادی کی معیشت تباہ کردی گئی  ہے ، کشمیر چیمبر آف کامرس کے مطابق گزشتہ سال 5 اگست کے بعد سے اب تک کشمیریوں کو 2 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچ چکا ہے۔