Friday, April 26, 2024

مودی سرکار لداخ میں رسوائی سے توجہ ہٹانے کیلئے کنٹرول لائن پر کشیدگی بڑھا سکتی ہے ، شاہ محمود

مودی سرکار لداخ میں رسوائی سے توجہ ہٹانے کیلئے کنٹرول لائن پر کشیدگی بڑھا سکتی ہے ، شاہ محمود
June 21, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  کہا کہ مودی سرکار لداخ میں رسوائی  سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئےکنٹرول لائن پر کشیدگی بڑھا سکتی ہے، لداخ میں ہزیمت کی بنا پر مودی حکومت دباؤ میں ہے اور بھارت میں سوالات اٹھ رہے ہیں ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیرستان  ہو یا ایل او سی بھارت کو پاکستان کا امن ایک آنکھ نہیں بھاتا  وہ  افغانستان میں بھی امن نہیں چاہتا ، بھارت پاکستان  میں موجود سلیپرسیلز بھی  متحرک کرسکتا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ  بھارت افغانستان میں بھی امن نہیں چاہتا  ، بی جے پی کی سرکار بے پناہ دباؤ میں ہے ، لداخ میں رسوائی پر سوالات اٹھ رہے ہیں ، نئی صورتحال پر اوآئی سی  کے وزرائے خارجہ سے کل رابطہ کروں گا۔