Sunday, September 8, 2024

مودی سرکار جنگی جنون میں مبتلا ،بھارتی فوج کی جانب سے پھینکے جانیوالے کھلونا بم کے پھٹنے سے تیرہ سالہ بچہ شہید

مودی سرکار جنگی جنون میں مبتلا ،بھارتی فوج کی جانب سے پھینکے جانیوالے کھلونا بم کے پھٹنے سے تیرہ سالہ بچہ شہید
August 7, 2015
راولپنڈی(92نیوز)بھارت امن کا دشمن بن گیا بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے آج بھی  لائن آف کنٹرول پر پاکستانی علاقوں میں  فائرنگ کی گئی،بھارتی فوج کی جانب سے پھینکے جانیوالے کھلونا بم کے پھٹنے سے ایک تیرہ سالہ بچہ شہید ہوگیا دوسری طرف  پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق مودی سرکار جنگی جنون میں مبتلا ہوگئی سرحد پر بھارتی سکیورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کا سسلسلہ جاری ہے حالیہ دنوں میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک درجن سے زائد پاکستانی شہید ہوچکے ہیں ۔ آج بھی  بھارتی فوج نے  لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی،یہ فائرنگ   ہلاں سیکٹر پر  کی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کے ذریعے  شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے ۔ بھارتی فوج کی جانب سے پھینکا گیا کھلونا بم پھٹ گیا جس سے  مظفر آباد کے علاقے میں تیرہ سال کا بچہ شہید ہوگیا۔ پاک فوج کی جانب سے بھرپورجوابی کاررائی کی گئی جس کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں