Friday, April 19, 2024

مودی سرکار جنگ کی صلاحیت نہیں رکھتی ، بھارتی صحافی

مودی سرکار جنگ کی صلاحیت نہیں رکھتی ، بھارتی صحافی
April 7, 2019

نئی دہلی ( 92 نیوز ) مودی سرکار کی دھمکیاں،چالاکیاں اور منصوبہ بندیاں اپنی  جگہ مگر بھارتی فوج اور فضائیہ کتنے پانی میں ہے ،بھارت کے ہی سینئر صحافی اور ادیب پراوین ساہنی  نے سب بتا دیا۔

پراوین ساہنی نے مودی سرکار کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ  پاکستان مضبوط ہے جس کا ثبوت وہ دن کے اجالےمیں بھارت کے طیارے گرا کر دے چکا ہے۔

پراوین ساہنی نے کہا کہ ہم نے رات کے اندھیرے میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جس کا جواب پاکستان نے دن کے اجالے میں دیا اور یہ حقیقت ہے  اور سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ ڈرتے نہیں ، یہ سیدھا سادہ نتیجہ ہے ۔

پراوین ساہنی کا کہنا تھا کہ جدید دور کی جنگوں میں فضائیہ کا کردار اہم ہے ، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی فضائیہ اور پاکستانی ریاست کو روکا نہیں جا سکتا ، ثابت ہو چکا ہے کہ وہ دن کے اجالے میں آئے ،ہم سیاسی اور فوجی سطح پر اسے روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ۔

پراوین ساہنی کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اتنی فوجی قابلیت ہے اور نہ ہی سیاسی صلاحیت ، سچ تو یہ ہے کہ ہماری فضائیہ بے نقاب ہو چکی ہے ، اور ظاہر ہو گیا کہ ہم جنگ لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف عوام میں شہرت حاصل کرنے کیلئے سرجیکل اسٹرائیک کے لئے بھارتی فضائیہ کا استعمال کیا گیا۔ پراوین ساہنی نے حقائق سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ سرجیکل اسٹرائیک کے بارے میں سوچنا سیاسی نعرے کے سوا کچھ نہیں ۔