Friday, March 29, 2024

مودی سرکار اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے پاکستان سے جنگ چھیڑ سکتی ہے : مایا وتی

مودی سرکار اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے پاکستان سے جنگ چھیڑ سکتی ہے : مایا وتی
August 29, 2016
نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارت  کی بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ اور اترپردیش کی سابق وزیر اعلیٰ مایا وتی کا کہنا ہے کہ مودی  حکومت  اپنی  ناکامیاں  چھپانے کے لئے  پاکستان سے  جنگ  چھیڑ سکتی ہے ،  اورممکنہ طورپر اتر پردیش کے  ریاستی  انتخابات میں مسلم کش فسادات کا بھی خدشہ ہے۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بلوچستان سے متعلق  بیان داغ کر جہاں پاکستان میں براہ راست مداخلت کا اعتراف کیا وہیں اترپردیش کی سابق وزیر اعلیٰ مایا وتی  نے  بھی مودی کے عزائم  واضح  کردئیے ۔ اعظم گڑھ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا  تھا کہ  مودی اپنی حکومت کی ناکامیاں چھپانے کے لیے  پاکستان کے ساتھ جنگ چھیڑ سکتا ہے۔ مایا وتی نے کہا کہ   نئی  دہلی میں  انتہا  پسند  بی جے  پی کی  حکومت  بننے سے  بھارتی مسلمانوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے انہوں نے اترپردیش الیکشن میں فسادات  کے حوالے سے بھی خبردار کردیا ہے۔ مایا وتی کا یہ خطاب خطے میں دہکتی آگ کی بروقت نشان دہی ہے مودی کے جنگی عزائم اور ممکنہ جارحیت کی تاریخیں بھی مایا وتی نے بتا  دی ہیں ۔ واضح رہے کہ اترپردیش میں ریاستی الیکشن اس سال نومبر میں ہونا ہیں۔