Friday, April 19, 2024

مودی راج  میں خواتین پرتشدد،زیادتی کےواقعات میں خوفناک اضافہ

مودی راج  میں خواتین پرتشدد،زیادتی کےواقعات میں خوفناک اضافہ
October 21, 2015
نئی دہلی(ویب ڈیسک)بی جے پی کی حکومت میں خواتین پر تشدد اور زیادتی کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ ہو گیا، بی جے پی کے لیڈروں کے نزدیک خواتین کی کوئی حیثیت ہی نہیں،اس کا ثبوت تازہ واقعہ ہے جس میں بی جے پی کے ایک لیڈر نے ایک خاتون کو سرعام تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔ تفصیلات کےمطابق بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے آتے ہی خواتین پر تشدد اور زیادتی کے واقعات میں خوفناک اضافہ ہوا ہے،بی جے پی اس کی روک تھام کے لئے کچھ کیوں نہیں کرتی اس کا جواب بھارت کے ضلع دمان میں ہونے والے واقعہ سے ملتا ہے جہاں بی جے پی کے ایک لیڈر نوین پٹیل نے میونسپل کمیٹی کے دفتر میں اپنی ہی پارٹی کی ممبر کمیٹی کو پیٹ ڈالاٹھڈے مکے چلائے خاتون زمین پر گر پڑی، اٹھی تو پھر غصہ نکالنے کے لئے آگے بڑھا اس دوران بی جے پی کے دیگر عہدیدار پاس کھڑے تماشا دیکھتے رہے، کچھ لوگوں نے بیچ بچاؤ کرایا لیکن بی جے پی لیڈر کا غصہ تھا کہ کم ہونے میں ہی نہیں آ رہا تھا ۔ جب پارٹی کے لیڈر ایسی مثالیں قائم کریں گے تو خواتین کی معاشرے میں عزت کیسے رہے گی۔