Tuesday, April 23, 2024

مودی راج میں ایک اور دلت خاندان کےبچوں کوزندہ جلادیاگیا

مودی راج میں ایک اور دلت خاندان کےبچوں کوزندہ جلادیاگیا
October 20, 2015
فرید آباد(ویب ڈیسک)مودی راج میں ایک اور دلت خاندان کے گھر کو آگ لگا کر دو بچے زندہ جلا دیئے گئے جبکہ ماں باپ شدید جھلس گئے،دلت خاندانوں کو انتہا پسندوں کی حکومت انسان ہی نہیں سمجھتی تو انصاف کون دے گا۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے نواحی علاقے فرید آباد میں دلت خاندان کا گھر رات گئے پٹرول چھڑک کر جلا دیا گیا،دلت خاندان کے دو بچے اس آگ میں زندہ جل گئے جبکہ ماں باپ شدید زخمی ہیں اور دونوں کی حالت نازک ہے۔ دلت خاندان کو یہ بھی علم نہیں کہ ان کے دشمن کون تھے سوائے اس کے کہ وہ انتہا پسند ہندو معاشرے میں کمتر درجے کے شہری ہیں اور ان کی جان و مال کا تحفظ شاید مودی کی حکومت کی ذمہ داری نہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس خاندان کو پرانی دشمنی پر نشانہ بنایا گیا ہےاور دو افراد کو حملے کے شبہ میں گرفتار بھی کر لیا ہے۔