Saturday, May 11, 2024

مودی ذہنی طور پر خون کی ہولی کے شوقین ہیں ، سابق ڈی جی گجرات

مودی ذہنی طور پر خون کی ہولی کے شوقین ہیں ، سابق ڈی جی گجرات
April 19, 2019

نیو دہلی (92 نیوز) سابق ڈی جی گجرات آربی سری کمار نے کہا مودی ذہنی طور پر خون کی ہولی کے شوقین ہیں۔

 بھارتی ریاست گجرات میں دو ہزار دو میں ہونے والے خونی فسادات میں سابق ڈی جی گجرات نے مودی کی سفاکیت بےنقاب کر دی۔ آربی سری کمار کے مطابق نریندر مودی مسلم کش فسادات میں ملوث تھے۔ وہ خون کی ہولی کھیلنے کے شوقین ہیں۔

 دو ہزار دو میں بھارتی ریاست گجرات میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی گئی۔ اس وقت کے وزیراعلیٰ اور موجودہ  بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سرپرستی میں انتہاپسندوں کا گھناؤنا کھیل رچایا گیا۔

 کتنے ہی سال بیت گئے ، کتنے ہی متاثرین حصول انصاف کیلئے دردر کی ٹھوکریں کھا کر خاموش بیٹھ گئے ، کتنی ہی قانونی لڑائیاں لڑی جاچکی ہیں مگر سزا یافتہ مجرم آج بھی آزاد ہیں۔

 گجرات فسادات کے عینی شاہد اور سابق اعلٰی پولیس افسر نے اپنے سیاست دانوں کی سفاکیت کو بےنقاب کر دیا ہے۔ دو ہزار دو میں گجرات پولیس کے ڈائریکٹر جنرل آر بی سری کمار نے اپنی کتاب گجرات پس پردہ میں تہلکہ خیز انکشافات کردیے۔

 سابق ڈی جی کے مطابق گجرات کے حالات کو ایک سازش کے تحت بگاڑا گیا جس کا مقصد مسلمانوں کے مذہبی مقامات کو مسمار کر کے ان کا قتل عام کرنا تھا جو ظلم نوجوان لڑکیوں اور معصوم بچوں کے ساتھ کیا گیا۔ اس نے ہٹلر کے دور کی یاد تازہ کر دی۔

 آر بی سری کمار اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ مودی ذہنی طور پر خون کی ہولی کے شوقین ہیں۔ انہوں نے ہی بطور وزیراعلٰی گجرات پوری ریاستی انتظامیہ کو مسلمانوں کی نسل کشی کا حکم دیا تھا۔ حالات بے قابو ہونے کے باوجود مودی کو نہ کوئی پریشانی تھی نہ ہی پشیمانی۔

 سری کمار لکھتے ہیں کہ سانحہ گجرات کے متاثرین کو آج تک انصاف نہیں مل سکا۔ مجرموں اور فسادیوں کو بچانے کیلئے قانون توڑا گیا۔ ہندو انتہا تنظیمیں اتنی بااختیار ہیں کہ قانون بھی انکے سامنے لڑکھڑا جاتا ہے۔

 اٹھائیس فروری دو ہزار دو کو ریاست گجرات میں بدترین فسادات پھوٹے تھے جن میں ہندو غنڈوں نے ہزاروں مسلمانوں کو بے دردی سے شہید کیا تھا۔