Friday, April 19, 2024

مودی خطے کا ہٹلر ہے، فردوس عاشق اعوان

مودی خطے کا ہٹلر ہے، فردوس عاشق اعوان
August 23, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا مودی خطے کا ہٹلر ہے وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مودی انتہا پسندی اور ہندوتوا کے ایجنڈے کو پروان چڑھا رہا ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو کشمیر کی صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا مقبوضہ کشمیر میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہوچکی ہے۔ کشمیر کاز کیلئے ہم سب کو اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو نافذ کیا ہوا ہے۔