Thursday, April 25, 2024

مودی حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کیخلاف کسانوں کا احتجاج 19ویں روز جاری

مودی حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کیخلاف کسانوں کا احتجاج 19ویں روز جاری
December 14, 2020

نئی دہلی (92 نیوز)بھارت میں مودی حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف کسانوں کا احتجاج 19 ویں روز میں داخل ہو گیا، کسانوں نے آج ملک گیر بھوک ہڑتال کر دی، آج ملک بھر میں مظاہرے بھی کیے جائیں گے۔

مودی حکومت  کا تمام تر ظلم اور سازشیں دھرتی کے بیٹوں کو ہلا نہ سکیں، دہلی کے سنگھو اور تگری بارڈرز پر ہزاروں کسانوں کا احتجاج 19 ویں روز بھی جاری ہے۔ آج صبح سے کسانوں نے ملک گیر بھوک ہڑتال بھی کردی ہے جو شام تک چلے گی۔ 33 کسان رہنما دہلی کے سنگھو بارڈر پر بھوک ہڑتال کر رہے ہیں۔ جبکہ پورے ملک میں آج مظاہرے بھی کیے جائیں گے۔

دوسری جانب دہلی کے چیف منسٹر اروند کیجریوال بھی کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بھوک ہڑتال کا اعلان کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے حکومت کسانوں کے تمام مطالبات فورا تسلیم کرے۔

بھارتی حکومت کی تمام تر پیشکش کے باوجود کسانوں نے متنازعہ زرعی قوانین کے مکمل خاتمے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔