Thursday, March 28, 2024

مودی حکومت کی پالیسیوں کیخلاف دہلی کے انٹری پوائنٹس پر ہزاروں کسانوں کے دھرنے

مودی حکومت کی پالیسیوں کیخلاف دہلی کے انٹری پوائنٹس پر ہزاروں کسانوں کے دھرنے
December 13, 2020

نئی دہلی (92 نیوز) بھارت میں مودی حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف کسانوں کا احتجاج 18 ویں روز بھی جاری ہے۔ دہلی کے مختلف انٹری پوائنٹس پر ہزاروں کسانوں کے دھرنے دیدئیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کسانوں نے آج دہلی، جے پور ہائی وے بند کرنے کی دھمکی دیدی۔ احتجاج کا دائرہ کل سے بھارت بھر میں پھیلانے کا منصوبہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق ضلعی دفاتر کے سامنے احتجاج کیا جائے گا، بھارتی کسان کل سے آل انڈیا ہنگر اسٹرائیک کا آغاز بھی کریں گے۔

مودی حکومت نے کسانوں کا احتجاج روکنے کے لیے گُڑ گاؤں اور ہریانہ میں 4 ہزار پولیس اہلکار تعینات کر دیئے۔

بھارت کی معروف سماجی کارکن ریتو سنگھ بھی مودی کی کسان دشمن پالیسیوں کیخلاف سراپا احتجاج ہیں، کہتی ہیں کسانوں کی تحریک اصل انقلاب ہے، مودی حکومت نے غلط جگہ پنگا لے لیا ہے، بھارتی وزیراعظم اس قدر جھوٹے ہیں کہ ان کی کسی بات پر یقین نہیں کیا جا سکتا۔