Thursday, May 9, 2024

مودی حکومت کی من مانی، یورپی سفیروں نے دورہ مقبوضہ کشمیر کی دعوت مسترد کردی

مودی حکومت کی من مانی، یورپی سفیروں نے دورہ مقبوضہ کشمیر کی دعوت مسترد کردی
January 9, 2020
لاہور (92 نیوز) مودی حکومت کا منافقانہ رویہ پھر بےنقاب ہوگیا، اپنی مرضی کے مقامات پر جانے کی اجازت نہ ملنے پر یورپی سفیروں نے دورہ مقبوضہ کشمیر کی دعوت مسترد کردی۔ آسٹریلیا اور کئی خلیجی ممالک کے سفیروں نے بھی دورہ مقبوضہ کشمیر کی دعوت مسترد کی۔ یورپی سفیروں نے مقبوضہ کشمیر کے دورہ کے دوران مرضی کے لوگوں سے ملنے کا مطالبہ کردیا۔ امریکی سفیر سمیت 17 مندوبین آج مقبوضہ وادی کا دورہ کریں گے۔