Friday, March 29, 2024

مودی حکومت کی قابض فورسز نے مقبوضہ کشمیر کا گھیراؤ کر رکھا ہے ، وزیراعظم

مودی حکومت کی قابض فورسز نے مقبوضہ کشمیر کا گھیراؤ کر رکھا ہے ، وزیراعظم
September 5, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے آج مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 32 واں دن ہے۔ مودی حکومت کی قابض فورسز نے مقبوضہ کشمیر کا گھیراؤ کر رکھا ہے۔

کپتان نے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ بھارتی فورسز کے ہاتھوں بچوں اور خواتین سمیت متعدد کشمیری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ کشمیریوں کو گرفتار کرکے بھارت کی مختلف جیلوں میں قید کیا گیا ہے۔ اسپتالوں میں ادویات کی قلت ہے۔

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1169642070912450572

وزیراعظم عمران خان نے کہا مواصلات بند ہونے کے باعث کشمیریوں کا دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔ عالمی میڈیا میں کشمیر میں جاری بربریت کے بارے میں بتایا جارہا ہے۔

عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ انسانی حقوق سمیت تمام بین الاقوامی قوانین کی بھارت کے ہاتھوں پامالی دنیا کے سامنے ہے۔ جب مسلمانوں پر ستم کے پہاڑ توڑے جاتے ہیں تو کیا اقوام عالم کی انسانیت دم توڑ دیتی ہے؟ دنیا بھر میں بسنے والے 1.3 ارب مسلمانوں کو کیا پیغام دیا جارہا ہے؟

کپتان نے مزید لکھا کہ اقوام عالم 1938 میں میونخ کیطرح اب محض لاعلمی کا بہانہ نہیں تراش سکتیں۔

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1169642074938982400

ہندوبالادستی کے نظریے میں گندھی فاشسٹ مودی سرکار کے مقبوضہ جموں و کشمیر،  خود بھارت (آسام وغیرہ) اور آزاد جموں و کشمیر میں مسلمانوں کے قتل عام اور نسل کشی کے مکروہ عزائم پوری دنیا پر آشکار ہو چکے ہیں۔

کپتان نے مزید لکھا کہ اقوام عالم 1938 میں میونخ کیطرح اب محض لاعلمی کا بہانہ نہیں تراش سکتیں۔ ہندوبالادستی کے نظریے میں گندھی فاشسٹ مودی سرکار کے مقبوضہ جموں و کشمیر،  خود بھارت (آسام وغیرہ) اور آزاد جموں و کشمیر میں مسلمانوں کے قتل عام اور نسل کشی کے مکروہ عزائم پوری دنیا پر آشکار ہو چکے ہیں۔