Tuesday, April 16, 2024

مودی حکومت نے ریاست آسام میں تمام مدارس ختم کرنیکا بل منظور کرلیا

مودی حکومت نے ریاست آسام میں تمام مدارس ختم کرنیکا بل منظور کرلیا
January 1, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) انتہا پسند مودی حکومت نے ریاست آسام میں تمام مدارس ختم کرنے کا بل منظور کرلیا۔اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود بی جے پی کی انتہاپسند سوچ مسلمانوں سے نفرت اوراسلام دشمنی میں تمام حدیں پارکرگئی۔ آسام میں مدارس کو نئے قانون کے تحت اسکولر اسکولز میں تبدیل کر دیا گیا۔

مودی کی تعصبانہ سوچ بھارت میں مسلمانوں کے وجود کو بھی ماننے سے انکاری ہے۔ انتہا پسند مودی حکومت نے ایک بار پھر مسلمانوں کے خلاف دشمنی اور ہندوتوا سوچ کی عکاسی کرتے ہوئے ریاست آسام میں مدارس ختم کرنے کا بل منظور کرلیا۔

نئے قانون کے تحت ریاست آسام میں قائم تمام مدارس اپریل تک اسکولوں میں تبدیل کردیے جائیں گے۔ ہندوانتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے بل کی منظوری دی جب کہ کانگریس سمیت آل انڈیا ڈیموکریٹک موومنٹ نے بل کی مخالفت کی اور اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔

حزبِ اختلاف کی جماعتوں نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے ملک میں مسلم مخالف جذبات کو مزید تقویت ملے گی۔