Thursday, March 28, 2024

مودی حکومت انتہا پسندی ، تشدد کو فروغ دے رہی ہے ، امریکی اخبار

مودی حکومت انتہا پسندی ، تشدد کو فروغ دے رہی ہے ، امریکی اخبار
March 9, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی اخبار نے بی جے پی کی مودی حکومت  کا پھانڈا پھوڑ دیا ،  واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ  کے مطابق حالیہ پاک بھارت کشیدگی کےبعدبھارتی عوام میں انتہادرجےکی لہرآئی ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ  انتہاپسندامن کی بات کرنے والے اپنے ہی شہریوں کوغدارکہنےلگے ہیں ، مودی حکومت کی انتہاپسندی پرتنقید کرنے والوں کو نوکری سےنکالاجانے لگا ہے۔ اخبار کے مطابق بھارتی میڈیانےبھی حکومت اور فورسز پر سوالات اٹھانےوالوں کو غدار قرار دیا۔