Thursday, May 9, 2024

مودی جوکر جیسا، بھارت کیلئے بڑا خطرہ ہے ، مرکنڈے کاٹجو

مودی جوکر جیسا، بھارت کیلئے بڑا خطرہ ہے ، مرکنڈے کاٹجو
October 15, 2019
نئی دہلی(ویب ڈیسک )بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جسٹس مرکنڈے کاٹجونے مودی سرکار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ، کہا کہ مودی  ایک جوکر جیسے اور بھارت کے لئے بڑا خطرہ ہیں ۔ مرکنڈے کاٹجو کا کہنا تھا کہ  خطرناک طوفان بھارت کی جانب بڑھ رہا ہے مگر بھارتی عوام کی آنکھیں اور کان بند ہیں،انہوں نے نریندر مودی کو ایک خالی دماغ کے جوکر سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک ایسا بندہ جس کے دماغ میں صرف نفرت بھری اور جو لوگوں کو الگ الگ کرتب کرکے دکھاتا رہتا ہے وہ اس ملک کا سربراہ بنا بیٹھا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوم جمہوریہ منانے کا کوئی جواز نہیں بنتا جب ملکی آئین کو مکمل طور پر بگاڑ دیا گیا ہے ۔