Tuesday, May 7, 2024

مودی جلسوں سے کورونا وباء پھیلانے کے باوجود 4 ریاستوں میں الیکشن ہار گئے

مودی جلسوں سے کورونا وباء پھیلانے کے باوجود 4 ریاستوں میں الیکشن ہار گئے
May 3, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) بھارت کی پانچ اہم ریاستوں میں الیکشن، وباء کو پس پشت ڈالنے والے مودی کو عوام نے مسترد کردیا۔ بی جے پی کو پانچ میں سے چار ریاستوں میں منہ کی کھانا پڑی۔ الیکشن میں کامیابی تو نہ ملی البتہ ملک وبا کا گڑھ ضرور بن گیا۔

مودی کا ریاستوں پرحکمرانی کا خواب چکنا چور ہوگیا، کورونا پابندیوں کو پس پشت ڈال کر الیکشن ریلیاں کرنا بھی کام نہ آیا۔ مودی کی انتہا پسند پالیسیوں اور کورونا سے نمٹنے میں ناکامی کے نتائج سامنے آگئے۔

مغربی بنگال، تامل ناڈو، کیرالہ اور پوڈوچیری کے عوام نے مودی کی بی جے پی کو مسترد کردیا۔۔۔بھارتیہ جنتا پارٹی صرف آسام میں معمولی مارجن سے کامیاب ہوسکی۔

ممتا بینرجی بنگال کے قلعہ کو بچانے میں کامیاب رہیں جہاں ان کی پارٹی ترینمول کانگریس نے 290میں سے 215نشستیں جیت کر دوتہائی اکثریت حاصل کرلی ہے۔ دو سو سیٹوں کے خواب دیکھنےوالی بی جے پی صرف 80نشستیں حاصل کرسکی۔

تامل ناڈوکی 234 نشستوں میں سے160 پرڈی ایم کے نےکامیاب حاصل کی، یہاں بی جے پی صرف 4نشستیں حاصل کرسکی،،،کیرالہ میں مودی کی پارٹی کو ایک بھی نشست نہ ملی، صرف ریاست آسام کی 126 سیٹوں میں سے 75 بی جے پی کے حصے میں آئیں، یہاں بھی صرف 12 سیٹوں کی اکثریت سے مودی کی عزت بڑی مشکل سے بچی۔

جیتنے والی پارٹیوں کے سپورٹرز نے کورونا وبا کی پابندیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے خوشیاں منائیں،، بھنگڑے ڈالے اور ریلیاں بھی نکالیں۔