Thursday, May 2, 2024

مودی اگر سکیورٹی بہتر تھی تو پلوامہ حملہ کیوں ہوا ، تیج بہادر

مودی اگر سکیورٹی بہتر تھی تو پلوامہ حملہ کیوں ہوا ، تیج بہادر
May 1, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارتی فوج کی حقیقت عیاں کرنے والا سابق فوجی تیج بہادر پھر برس پڑا  اور  پوچھا کہ مودی   اگر ملکی سکیورٹی صورتحال بہتر تھی تو پلوامہ حملہ کیوں ہوا ، تحقیقات کیوں نہیں کروائیں ، 997 انڈین فوجی خودکشی کرچکے ، عوام کے سامنے کیوں نہیں لاتے ۔ بی ایس ایف کے سابق اہلکار تیج بہادر نے بھارتی وزیراعظم مودی   پر چڑھائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر روز سر چڑھ کر بولتا ہے مگر یہ صرف الیکشن میں بولتے ہیں ۔ بھارتی فوج کے سپاہی کا مودی کے مقابلے پر الیکشن لڑنے کا اعلان ‏ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا تیج بہادر نے بھارتی وزیراعظم  کو کھری کھری سنادیں اور کہا کہ مودی اگر چوکیدار ہیں تو ان کے دور میں رافیل کے کاغذات کیسے چوری ہوئے، نیرو مودی کیسے بھاگ گیا۔ سابق بی ایس اہلکار نے وارانسی سے نریندر مودی کے مقابلے میں سماج وادی پارٹی کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے لیکن الیکشن کمیشن نے ان سے بی ایس ایف کے عدم اعتراض کا سرٹیفکیٹ مانگ لیا، جس کیلئے انھیں وقت بھی بہت کم دیا گیا ہے۔ تیج بہادر نے اس کارروائی کو اپنے خلاف بی جے پی کی منظم سازش قرار دیا ہے۔ تیج بہادرکا 2017  میں ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں انھوں نے فوجی جوانوں کو ملنے والے کھانے کی شکایت کی تھی، اس دلیری پر انھیں فوج سے ہی برخاست کر دیا گیا تھا۔