Saturday, May 4, 2024

مودی اپنی عوام کو گمراہ کر رہا ہے ، پرویز مشرف

مودی اپنی عوام کو گمراہ کر رہا ہے ، پرویز مشرف
February 26, 2019
 دبئی (92 نیوز) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا مودی اپنی عوام کو گمراہ کر رہا ہے۔ بھارتی ہمیشہ الیکشن سےپہلے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی جیسی ہی کارروائی کرتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں پرویز مشرف نے کہا بھارت میں کانگریس ابھر رہی ہے۔ سونیا گاندھی مقبول ہو رہی ہیں۔ بی جے پی کو الیکشن ہارنے کا خطرہ ہے۔ سابق صدر پرویز مشرف نے کہا پلوامہ کا حربہ اسی لئے استعمال کیا گیا۔ اس طرح الیکشن نہیں جیتے جاتے۔ اینٹ کا جواب پتھرسے نہ دیا جائے تو معاملات درست نہیں ہوتے۔ پرویز مشرف نے کہا انڈیا سے ڈرتے رہے تو یہ سر پر چڑھ کر بیٹھ جائے گا۔ جھوٹ بولنا انڈیا کی عادت ہے ۔ ان کے دماغ میں سیاسی سازش ہے۔