Thursday, April 25, 2024

مودی امریکی خاتون اول کا ہاتھ تھام کر چھوڑنا ہی بھول گئے ،ٹرمپ دیکھتے رہ گئے

مودی امریکی خاتون اول کا ہاتھ تھام کر چھوڑنا ہی بھول گئے ،ٹرمپ دیکھتے رہ گئے
February 24, 2020
نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سفارتی آداب ہی بھول گئے ، امریکی خاتون اول ملانیا ٹرمپ کا ہاتھ پکڑ کر چھوڑنا بھول گئے جب کہ بھارتی دورے پر آئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ منہ ہی دیکھتے رہ گئے ۔ بھارتی دورے پر آئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  ایک بار پھر سفارتی آداب بھول گئے ،  نریندر مودی نے پہلے تو ملانیا ٹرمپ سے ہاتھ ملایا اور کافی دیر تک چھوڑا ہی نہیں ، اس موقع پر ٹرمپ کے چہرے کے تاثرات دیکھنے والے تھے ۔ اس کےبعد نریندر مودی  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چھوڑ کر ان کی اہلیہ ملانیا کو لے کر آگے چل پڑے جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ  ناگوار تاثرات کے ساتھ پیچھے چل پڑے ۔