Saturday, April 20, 2024

موجودہ ملکی صورتحال نگران حکومت کی ناتجربہ کاری ظاہر کرتی ہے ، فواد چودھری

موجودہ ملکی صورتحال نگران حکومت کی  ناتجربہ کاری ظاہر کرتی ہے ، فواد چودھری
July 13, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز ) ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی صورتحال نگران حکومت کی ناتجربہ کاری ظاہر کرتی ہے،ہماری حکومت ہوتی تو موبائل سروس اور شاہرائیں بند نہ کرتے۔ ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا اکرم درانی پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، نگران حکومت کی ناتجربہ کاری ہے  اگر ہم حکومت میں ہوتے تو گرفتاریوں کی بات نہ کرتے، نگران حکومت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔ وزراء اعلیٰ ایپکس کمیٹیوں کا فوری اجلاس بلائیں، کابینہ کا اجلاس بلا لینا کافی نہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  جس عوام کے پیسے لوٹے گئے انہیں کو کہا جارہا ہے کہ وہ نواز شریف کا استقبال کریں، شہبازشریف گلے پھاڑ پھاڑ کر کہہ رہے ہیں کہ استقبال کے لیے نکلیں، شہبازشریف کی باری جلد آنے والی ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان اپنی انتخابی مہم شیڈول کے مطابق جاری رکھیں گے ،  ہم انتخابات وقت پر چاہتے ہیں اور کسی بھی قسم کی تاخیر سے دشمن اپنے عزائم میں کامیاب ہو گا۔