Saturday, April 27, 2024

موجودہ صورتحال کے پیش نظر صنعتیں منتقل کرنے کا سوچ رہے ہیں ، جاوید بلوانی

موجودہ صورتحال کے پیش نظر صنعتیں منتقل کرنے کا سوچ رہے ہیں ، جاوید بلوانی
February 6, 2020
 کراچی (92 نیوز) جاوید بلوانی نے کہا ملک کے تمام برآمدی شعبے مسائل کا شکار ہیں۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر صنعتیں منتقل کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن ، پاکستان ہوزی مینو فیکچررز اور برآمد کنندگان نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے بار بار یو ٹرن سے پریشان ہو گئے ہیں۔ صورتحال کے پیش نظر صنعتیں دوسرے ملک منتقل کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ حکومت نے ریلیف نہ دیا تو احتجاجا " نو ایکسپورٹ ڈے" منائیں گے۔ صنعت کاروں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزرا کے بیانات میں فرق ہے جس کی وجہ سے پالیسیوں پر عمل نہیں ہو رہا۔  صورتحال ، پیش نظر ، صنعتیں ، منتقل ، سوچ ، جاوید بلوانی پریس کانفرنس کے بعد صنعتکاروں نے پریس کلب کے باہر احتجاج اور نعرے بازی بھی کی۔