Thursday, April 18, 2024

موجودہ صورتحال کے ذمہ دار نواز شریف ہیں، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی

موجودہ صورتحال کے ذمہ دار نواز شریف ہیں، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی
November 21, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی خورشید شاہ نے کہا ہے الیکشن ترمیمی بل کی منظوری کی پوری کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ٹال مٹول سے کام لیا تو دوسرے آپشن موجود ہیں، موجودہ صورتحال کے ذمہ دار نواز شریف ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے دھرنے کے معاملے پر حکومت کو عسکری قیادت سے رابطے کی بھی تجویز دی اور کہا کہ فوج کو بلانا اور بات کرنا حکومت کا آئینی اختیار ہے۔

خورشید کا کہنا تھا کہ حکمران برے ہوسکتے ہیں پارلیمنٹ نہیں، نااہل شخص کے ساتھ پارٹی چلانے سے نتائج بہتر نہیں آتے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے فیض آباد انٹرچینج پر گزشتہ دو ہفتوں سے مذہبی جماعت کا دھرنا جاری ہے جس سے جڑواں شہروں کے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ سپریم کورٹ نے دھرنے کا نوٹس لے لیا ہے۔