Friday, April 26, 2024

موجودہ دور میں دہشتگرد ڈیجیٹل ذرائع سے بہت فائدہ اٹھا رہےہیں :راحیل شر یف

موجودہ دور میں دہشتگرد ڈیجیٹل ذرائع سے بہت فائدہ اٹھا رہےہیں :راحیل شر یف
January 17, 2017
ڈیووس(92نیوز)پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے کہا ہے کہ موجودہ دورمیں دہشتگرد ڈیجیٹل ذرائع سے بہت فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔ ڈیووس میں دہشتگردی کے موضوع پر سیشن کے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں دہشتگرد ڈیجیٹل ذرائع سے بہت فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تباہ کن کینسرکے خاتمےکیلئےدنیا کو مل کر کارروائی کرنا ہوگی ۔ ان کاکہنا تھا کہ دہشتگردوں کے سلیپر سیل اور ان کے حامی بھی اس لعنت میں ملوث ہیں ۔جنرل راحیل شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں 2016 کے دوران دہشتگردی کو سنگل فکر میں لے آئے ہیں جبکہ پاکستان میں اب دہشتگردی گھنٹوں سے دنوں اور اب مہینوں تک آگئی ہے ۔