Friday, May 10, 2024

موجودہ دور حکومت میں لائیو اسٹاک کے شعبے میں ترقی ہوئی

موجودہ دور حکومت میں لائیو اسٹاک کے شعبے میں ترقی ہوئی
June 10, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) موجودہ دور حکومت میں لائیو اسٹاک کے شعبے میں ترقی ہوئی۔ ایک سال میں ایک لاکھ گدھوں میں اضافہ ہوا۔ تعداد اب 55 لاکھ سے بڑھ کر 56

اقتصادی جائزہ رپورٹ میں دلچسپ اعدادوشمار بھی سامنے آئے ہیں۔ ملک میں گدھے بڑھ گئے، ایک سال میں ایک لاکھ گدھوں میں اضافہ ہوا۔ 55 لاکھ سے بڑھ کر 56 لاکھ ہو گئے۔

اقتصادی جائزہ رپورٹ میں دلچسپ اعدادوشمار سامنے آئے، تحریک انصاف کے تین سالہ دور حکومت میں لائیو اسٹاک کے شعبے میں ترقی ہوئی۔ بھینسیں، بھیڑ، بکریاں اور اونٹوں کی تعداد بڑھی۔

جائزہ رپورٹ کے مطابق بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 10 لاکھ سے بڑھ کر 4 کروڑ 24 لاکھ ہو گئی۔ بکریوں کی تعداد 7 کروڑ 80 لاکھ سے بڑھ کر 8 کروڑ سے زائد ہو گئی۔ بھیڑوں کی تعداد 3 کروڑ 12 لاکھ سے بڑھ کر 3 کروڑ 16 لاکھ ہو گئی۔

ملک میں گھوڑوں کی تعداد میں سال 2020-21 میں کوئی اضافہ نہ ہوا۔

لاکھ ہو گئی۔