Tuesday, April 23, 2024

موجودہ حکومت کی کوششوں اور اصطلاحات کی بدولت 2103 سے 2016 معیشت میں بہتری آئی: احسن اقبال

موجودہ حکومت کی کوششوں اور اصطلاحات کی بدولت 2103 سے 2016 معیشت میں بہتری آئی: احسن اقبال
May 20, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ماضی میں پاکستان کی معیشت عالمی جنگوں کا حصہ بنے پر امدادی ڈالرز کی بدولت بہتری ہوئی تھی جو کہ مستقل حل نہیں۔ راولپنڈی بارانی یونیورسٹی میں دیہی علاقوں سے غربت کے خاتمہ کے موضوع پر منعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا مزید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجودہ حکومت کی کوششیں اور اصطلاحات کی بدولت 2103 سے 2016 معیشت میں بہتری آئی ہے جبکہ پاکستان دنیا بھر کی تیزترین معیشت کی سرفہرست میں آٹھویں نمبر پر آگیا ہے۔ پاکستان کی سکیورٹی اور توانائی میں بہتری آرہی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک کی نوجوان نسل جھوٹے نعروں پر نہ جاہیں موجودہ حالات میں پاکستان کسی بھی سیاسی محازآرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔