Wednesday, April 24, 2024

موجودہ حکومت کا سابق حکومت کے تمام منصوبوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ

موجودہ حکومت کا سابق حکومت کے تمام منصوبوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ
September 23, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) موجودہ حکومت نے سابق حکومت کے تمام منصوبوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کافیصلہ کرلیا۔وزیرمملکت مراد سعید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا 100 دن کا پلان شفافیت اوراحتساب سے متعلق ہے،  شفافیت کیلئے ای ٹینڈر، ای بڈنگ اور ای بلنگ متعارف کرارہے ہیں۔ موٹروے اور موٹروے پولیس کا 20 نکاتی پروگرام جلد قوم کے سامنے پیش کرینگے۔ وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ وزارت کا 60دن کا پلان تیار ہے ، شفافیت کیلئے ای ٹینڈر، ای بڈنگ اور ای بلنگ متعارف کرا رہے ہیں، احتساب کیلئے1900کروڑ روپے نقصان میں جانے والے 40منصوبے منتخب کیے،تھرڈ پارٹی آڈٹ کرائیں گے جبکہ جلد 219گاڑیوں کی نیلامی کی جائیگی۔ مراد سعید کا کہناتھاکہ پاکستان کے تمام خوبصورت مقامات تک رسائی یقینی بنائیں گے، چکدرہ سے چترال، چترال سے گلگت بلتستان تک شاہراہیں بنائیں گے۔ کوہاٹ ،ڈیرہ غازی خان انڈس ہائی وے کو بہتر بنایا جائیگا ،کاغان ، ناران میں 2 ریسٹ ہاؤسز سے سیاحت کو فروغ دیا جائیگا ، منصوبوں پر سوالات پوچھنے اور سیاحوں کی رہنمائی کیلئے پاسبان سمیت دوموبائل ایپس متعارف کرائی جارہی ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ شجرکاری یقینی بنائیں گے  ۔  موٹروے پر لگے پودوں کا بھی آڈٹ ہو گا ،شفافیت اور احتسابی عمل سے 1700کروڑ روپے کے حصول کا تخمینہ ہے ،ٹول ٹیکس نظام کو بہتر بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  موٹروے اور موٹروے پولیس کا 20 نکاتی پروگرام جلد قوم کے سامنے لائیں گے۔