Monday, May 6, 2024

موجودہ حکومت نے پاکستان کی معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچایا : اسحاق ڈار

موجودہ حکومت نے پاکستان کی معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچایا : اسحاق ڈار
June 11, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کی معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا ہے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کمزور معیشت کو اپنے قدموں پر کھڑا ہونے کے اقدامات کئے۔ آج دو سال بعد پاکستان کی معیشت کی سمت درست ہو چکی ہے عالمی اداروں نے پاکستان کی ریٹنگ بہتر کرنا شروع کر دی ہے۔ ورلڈ بنک نے بھی پاکستان پر اعتماد کرتے ہوئے ہمیں گرانٹس جاری کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں نے معیشت کو بہت نقصان پہنچایا، نجکاری کا عمل متاثر ہوا اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی۔