Monday, September 16, 2024

موجودہ حکومت نے تین ارب بیس کروڑ ڈالر غیر ملکی قرض لیا : وزیرخزانہ

موجودہ حکومت نے تین ارب بیس کروڑ ڈالر غیر ملکی قرض لیا : وزیرخزانہ
February 7, 2016
اسلام آباد (92نیوز) اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جنہیں پیٹرول کی قیمتیں کم کرنے کا شوق ہے، وہ اپنے اپنے صوبے میں کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے معاملے پر گھٹیا سیاست کی جارہی ہے لیکن حکومت کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہمسایہ ممالک سے کم ہیں۔ جنہیں قیمتیں کم کرنے کا شوق ہے وہ اپنے اپنے صوبے میں کرلیں۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ مردم شماری کے حوالے سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جاچکی ہے۔ امید ہے اگلے تین چار روز میں پاک فوج سے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بھی واضح جواب مل جائے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ قرضوں کے معاملے پر ہوا میں باتیں کی جارہی ہیں، موجودہ حکومت کے دور میں ملکی قرضوں میں صرف 3800 ارب جبکہ غیر ملکی قرضوں میں 3 ارب 20 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔