Friday, April 19, 2024

موجودہ حکومت عوام سے انتقام لے رہی ہے، شہباز شریف

موجودہ حکومت عوام سے انتقام لے رہی ہے، شہباز شریف
December 14, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کہتے ہیں کہ موجودہ حکومت عوام سے انتقام لے رہی ہے۔

منگل کے روز اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ تین سال میں کوئی مثبت تبدیلی نہیں لائی جاسکی، سوئی سدرن گیس نے نجی صنعت اور مقامی پیداوار ی یونٹس کو آج سے گیس بند کردی ہے، کیا یہ تبدیلی ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کو مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کے سمندر میں ڈبو چکی ہے، جنہیں امنگیں تھیں، وہ اس ناقص کاکردگی پر مایوس ہوچکے ہیں۔ اسٹیٹ بنک ایک مرتبہ پھر شرح سود بڑھا نے جارہا ہے۔ پنجاب میں سیمنٹ کے لائسنس کھلے عام بیچے جارہے ہیں۔

اپوزیشن رہنماء نے کہا پاکستان میں دنیا میں تیسرا سب سے مہنگا ترین ملک بن گیا، بھارت سے دوگنا مہنگائی زیادہ ہے۔ جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ مہنگائی یہاں ہے۔

شہباز شریف مزید بولے کہ تین سال میں 20 ہزار ارب روپے کا قرض ملک پر چڑھا دیا گیا، 71 سال میں جو مجموعی قرض لیا گیا، پی ٹی آئی نے 49 مہینوں میں اس کا 69 فیصد لے لیا۔