Friday, April 19, 2024

موجودہ حکومت جمہوریت کی نرسری کا گلہ گھونٹ رہی ہے: وسیم اختر

موجودہ حکومت جمہوریت کی نرسری کا گلہ گھونٹ رہی ہے: وسیم اختر
May 21, 2016
کراچی(92نیوز)ایم کیوایم کے نامزد مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ منتخب نمائندے انتظار میں ہیں کہ عوام کی خدمت کریں۔  موجودہ حکومت جمہوریت کی نرسری کا گلہ گھونٹ رہی ہے  ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیوایم کے رہنما وسیم اختر نے کہا کہ منتخب نمائندے انتظار میں ہیں کہ عوام کی خدمت کریں۔ لیکن موجودہ حکومت جمہوریت کی نرسری کا گلہ گھونٹ رہی ہے  ۔  انہوں نے کہا کہ خدا خدا کرکے سپریم کورٹ نے انتخابات کے احکامات جاری کیے ۔ تین دفعہ الیکشن کے طریقے پر ترامیم کی گئیں ۔  اٹھارہ مئی کو الیکشن کمیشن کا جاری کردہ شیڈول معطل کردیا گیا ۔ وسیم اختر نے حکومت سے سوال کیا کہ عدالتوں کو دھوکا دیا جارہا ہے  یا پھر کوئی پشت پناہی کررہا ہے  ۔