Saturday, May 18, 2024

موجودہ حکومت این آر او پر یقین نہیں رکھتی ، فواد چودھری

موجودہ حکومت این آر او پر یقین نہیں رکھتی ، فواد چودھری
December 24, 2018
اسلام آباد (92 نیوز ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت این آر او پر یقین نہیں رکھتی ، ایک صاف شفاف گورنس کی جانب بڑھ رہے ہیں ، شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نہیں  بنانا چاہیے تھا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریے کو عمران خان سیاسی طور پر آگے لے کر آئے ہیں ، پاکستان میں کرپشن سر فہرست ہے ، قانون کی بالادستی سے  ملک میں نئے دور کا آغاز ہوگا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  وسائل کی کمی اور کرپشن سے ملک ترقی نہیں کرسکتا، عمران خان کے نئے پاکستان کی بنیاد پر عمارت تعمیر کریں گے۔