Friday, May 3, 2024

موجودہ حکومت اعلیٰ تعلیم کیلئے ہر ضلع میں یونیورسٹی کیمپس بنا رہی ہے، احسن اقبال

موجودہ حکومت اعلیٰ تعلیم کیلئے ہر ضلع میں یونیورسٹی کیمپس بنا رہی ہے،  احسن اقبال
December 27, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر داخلہ احسن اقبال نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے تعلیم کی بجائے ہتھیاروں کے حصول پر توجہ دی۔ موجودہ حکومت اعلیٰ تعلیم کیلئے ہر ضلع میں یونیورسٹی کیمپس بنا رہی ہے۔ دس ہزار سے زائد پی ایچ ڈی کے طلبہ کو وظائف دیئے جا رہے ہیں۔
وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ زیادہ تر بچیاں ضلع میں یونیورسٹیاں نہ ہونے سے اعلیٰ تعلیم سے محروم رہ جاتی ہیں۔ اب ہرضلع میں یونیورسٹیز کیمپس قائم کئے جا رہے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ ماضی میں حکمرانوں کے پاس کوئی ویژن نہیں تھا۔ ماضی میں امریکہ کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات رہے لیکن تعلیم کے میدان میں فائدہ نہ اٹھا سکے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے سپر پاور کا مقام اسلحے سے نہیں تعلیم کی بدولت حاصل کیا۔
وزیر داخلہ و منصوبہ بندی نے کہا کہ تعلیم کی وزارت صوبوں کے پاس اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن وفاق کے پاس ہے۔ ہائیر ایجوکیشن کے ذریعے تعلیم کے لئے کام کر رہے ہیں۔