Thursday, April 25, 2024

موجودہ حکومت اصلاحات کے لئے سنجیدہ نہیں ہے، شیری رحمٰن

موجودہ حکومت اصلاحات کے لئے سنجیدہ نہیں ہے، شیری رحمٰن
September 24, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے موجودہ حکومت اصلاحات کے لئے سنجیدہ نہیں ہے۔

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا ۔ اجلاس میں حریت رہنماء علی گیلانی، عطاء اللہ مینگل سمیت کورونا اور افواج پاکستان کے شہداء کے لئے دعائے مغفرت ہوئی۔

صدر مملکت کے خطاب پر بحث سمیٹتے ہوئے وزیر ممکت علی محمد خان نے کہا کہ صدر مملکت کے خطاب نے قومی ترجمانی کی ۔ وزیراعظم نے دوٹوک موقف اختیار کیا ہم کسی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے ۔

سینیٹر شیری رحمان نے حکومت پر کڑی تنقید کی اور کہا  حکومت ملک کو مشکل سے نکالنے کیلئے سنجیدہ نہیں۔ حکومت اپوزیشن، عوام، الیکشن کمیشن اور میڈیا پر حملہ آور ہے۔ انہوں نے افغانستان کی صورتحال پر مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا۔

ایوان میں ای وی ایم کی بازگشت سنائی دی۔ اپوزیشن ارکان کی تنقید کے جواب میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم اور سینیٹر فیصل جاوید کا کہناتھا ای وی ایم سے صاف شفاف الیکشنز ہونگے۔

ایوان میں بلین ٹری منصوبہ کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔ سندھ میں 400 ملین، پنجاب میں 68 ملین، کے پی کے میں 390 ملین، گلگت بلتستان میں 2 کروڑ، آزاد کشمیر میں 11 کروڑ درخت لگائے گئے۔

 اس کے بعد سینیٹ اجلاس پیر کی سہ پہر ساڑھے تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔