Saturday, April 20, 2024

موجودہ حکمرانوں نے معیشت تباہ و برباد کر دی ، فضل الرحمٰن

موجودہ حکمرانوں نے معیشت تباہ و برباد کر دی ، فضل الرحمٰن
October 25, 2020
کوئٹہ (92 نیوز) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا موجودہ حکمرانوں نے معیشت تباہ و برباد کر دی۔ مولانا فضل الرحمٰن نے پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ حکمران جعلی ہیں ان کیخلاف ہماری تحریک اب اور زور سے آگے بڑھے گی۔ جب مودی نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی تو یہ خاموش کیوں رہے؟ مولانا فضل الرحمٰن بولے بھارت پی ڈی ایم کی وجہ سے نہیں ، وزیراعظم آزاد کشمیر پر مقدمے پر خوش ہوا۔ سی پیک اِن نااہل حکمرانوں کی وجہ سے کھٹائی میں پڑ گیا۔ انہوں نے کہا این آر او کی ضرورت اپوزیشن کو نہیں، اب عمران خان کو پڑے گی۔ جعلی حکمرانوں کے خلاف تحریک تیز کریں گے۔ پی ڈی ایم اداروں کا احترام کرتی ہے۔