Thursday, April 25, 2024

موجودہ بجٹ میں عوام کو ریلیف ملتا نظر نہیں آرہا ہے  :عمران خان

موجودہ بجٹ میں عوام کو ریلیف ملتا نظر نہیں آرہا ہے  :عمران خان
June 5, 2015
اسلام آباد(92نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات دوبارہ کرانے کو تیار ہیں اپوزیشن جماعتیں لکھ کر دیں۔ کہتے ہیں کہ پارٹی نے علی امین گنڈا پور سے تحقیقات کی ہیں وہ کلئیر ہو جائیں گے۔ تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ کے پی کے میں دوبارہ میچ کھیلنے کو تیار ہیں، بلدیاتی انتخابات کرانے کی اتھارٹی الیکشن کمیشن کے پاس تھی، کے پی کے حکومت کا کوئی قصور نہیں۔ عمران خان نے ایک بار پھر میٹرو منصوبے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس سے کتنے لوگ مستفید ہوں گے، میٹرو کی بجائے عوام کو صحت، تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی سہولیات دینا چاہیے۔ موجودہ بجٹ سے عوام کو ریلیف کا کوئی فائدہ نظر نہیں آ رہا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہوئی غیر جانبدار احتساب سیل بنایا ہے جو غیر سیاسی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا علی امین کو الزامات کا جواب دینے کے لیے موقع ملنا چاہیے تھا،پارٹی نے تحقیقات کی ہیں وہ کلئیر ہو جائیں گے۔