Friday, April 26, 2024

موجودہ بجٹ عوام دوست نہیں،اسلام آباد چیمبر آف کامرس

موجودہ بجٹ عوام دوست نہیں،اسلام آباد چیمبر آف کامرس
June 12, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) کاروباری برادری نے رواں مالی سال کے بجٹ پرملے جلے ردعمل کا اظہارکردیا، اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں کا کہنا ہے موجودہ بجٹ عوام دوست نہیں، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔ مالی سال 20-2019  کا بجٹ پیش  کر دیاگیا جس پر اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کر دیا  ، کہا کہ  وفاقی بجٹ عوام دوست نہیں ، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کو عوام سے زیادتی قرار دے دیا ۔ دوسری جانب بجٹ تقریر کے بعد اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب میں عہدیداروں نے وفاقی بجٹ میں ٹیکس چھوٹ، ترقیاتی بجٹ میں اضافہ، زراعت اور لائیوسٹاک کے شعبوں کے لیے فنڈز اور پنشن میں اضافہ سمیت دیگر اچھے اقدامات کو سراہا ۔ عہدیداروں کا مزید کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس دہندگان کو تنگ نہیں کیا جائے گا جبکہ حتمی منظوری سے قبل بجٹ میں موجود ابہامات اور خامیاں دور کی جائیں ۔