Sunday, September 8, 2024

موجودہ اور 2گزشتہ ادوار حکومت میں لئے گئے مجموعی قرضے 47ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں : اقتصادی امور ڈویژن

موجودہ اور 2گزشتہ ادوار حکومت میں لئے گئے مجموعی قرضے 47ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں : اقتصادی امور ڈویژن
August 6, 2015
اسلام آباد (92نیوز) مشرف، زرداری، موجودہ دورحکومت میں 30ارب ڈالر سے زائد بیرونی قرضے لینے سے ملک کے مجموعی بیرونی قرضے 47ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔ اقتصادی امور ڈویژن نے بیرونی قرضوں کی تفصیلات قائمہ کمیٹی خزانہ میں پیش کردیں۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس حکومت نے بیرونی قرضوں کی تفصیلات کمیٹی میں پیش کردیں۔ 10سال میں 30ارب ڈالر کے قرضے لیے گئے جس سے بیرونی قرضے47ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔ بجٹ خسارے کو پورا کرنے کےلئے 11ارب ڈالر کا قرضہ لیا گیا۔