Thursday, April 25, 2024

موجودہ انڈر 19 ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سرفراز

موجودہ انڈر 19 ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سرفراز
January 31, 2020
کراچی (92 نیوز) سابق کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں موجودہ انڈر 19 کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، انہوں نے اسکریبلز میں کامیابی سمیٹنے والے کھلاڑیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ جنوبی افریقہ میں انڈر نائنٹین ورلڈ کپ جاری چھوٹے شاہین کو مقابلے جاری ہیں، انڈر 19 ورلڈ کپ چیمپین اور سابق کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں موحودہ ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سرفراز احمد نے گوروں کی زبان میں گوروں کو شکست دینے والوں پاکستانیوں بھی خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے دوران پریس کانفرنس اکیسویں انٹر اسکول اسکریبل چیمپین شپ کا بھی اعلان کیا گیا۔ 8 اور 9 فروری کو کراچی میں منعقد ہوگی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک نے چیمپین شپ میں شریک کوئٹہ کے کھلاڑیوں کامکمل خرچہ اٹھانے کا اعلان کیا۔