Thursday, March 28, 2024

موجودہ افغان حکومت کو نہیں مانتے ، افغان طالبان کے ترجمان کی پروگرام نائٹ ایڈیشن میں گفتگو

موجودہ افغان حکومت کو نہیں مانتے ، افغان طالبان کے ترجمان کی پروگرام نائٹ ایڈیشن میں گفتگو
May 21, 2020
 لاہور (92 نیوز) افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا موجودہ افغان حکومت کو نہیں مانتے۔ پروگرام نائٹ ایڈیشن میں گفتگو کرتے ہوئے افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا اگر موجودہ افغان حکومت کو مانتے ہوتے تو 20 سال لڑائی کیوں کرتے؟ انہوں نے کہا معاہدے کے مطابق افغان حکومت نے 5 ہزار طالبان قیدی رہا نہیں کیے۔ طالبان نے ایک ہزار میں سے 267 افغان اہلکار رہا کر دیئے۔