Tuesday, April 23, 2024

موت کی خواہش نے کورونا سے متاثرہ نوجوان کو زندگی لوٹا دی

موت کی خواہش نے کورونا سے متاثرہ نوجوان کو زندگی لوٹا دی
April 24, 2020
مدینہ (92 نیوز) مدینہ شریف میں موت کی خواہش نے کورونا سے متاثرہ نوجوان کو زندگی لوٹا دی، سورۃ رحمٰن کی تلاوت اور مثبت سوچ کے باعث نوجوان موذی مرض کوشکست دینے میں کامیاب ہوگیا۔ حالات جیسے بھی ہوں خود کو مضبوط رکھیں، اچھا سوچیں گے تو اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ اچھا ہی  معاملہ فرمائیں گے، قرآن پاک کی تلاوت اور اللہ کی مدد و نصرت سے ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ کورونا وائرس سے شدید متاثر ہونے والے نوجوان نے مثبت سوچ اور قرآن پاک کی تلاوت کی بدولت موذی وبا کورونا کو شکست دے دی، حسن محمد نے اپنے پیغام میں کہا کہ اگر آپ پازیٹو سوچیں گے تو کورونا رپورٹ نیگیٹو آئےگی،،، نیگیٹو سوچیں گے تو رپورٹ مثبت آئے گی۔ حسن محمد نے صحت یاب ہونے کے بعد علاج کرنے والے ڈاکٹرز کی خدمات کو بھی سراہا اور بتایا کہ قرنطینہ سنٹر میں اس کا بہت خیال رکھا گیا، وہ کبھی بھی ان کو نہیں بھولے گا۔ سماجی رہنماء قاسم علی شاہ نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ کورونا کے متاثرہ مریض صحت یاب ہو رہےہیں۔ کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں صرف محتاط رہنا ہے،،، زیادہ فکر مند نہ ہوں،، فکر مندیاں خوشی کو چھین لیتی ہیں۔ مثبت سوچ کے ساتھ زندگی کے تمام حالات کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔