Saturday, May 18, 2024

موبی لنک کی ٹیکس چوری پکڑنے کا انعام‘ کلکٹر کسٹم کا تبادلہ کر دیا گیا

موبی لنک کی ٹیکس چوری پکڑنے کا انعام‘ کلکٹر کسٹم کا تبادلہ کر دیا گیا
November 8, 2016
کراچی (92نیوز) سب سے بڑی ٹیکس چور موبائل فون کمپنی موبی لنک کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا۔ کمپنی کی ٹیکس چوری بے نقاب کرنے والے کلکٹر کسٹم کو تبدیل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سب سے بڑی ٹیکس چور موبائل فون کمپنی موبی لنک کی ٹیکس چوری پکڑنے والے کلکٹر کسٹم کا تبادلہ کردیا گیا۔ کلکٹر ایڈجیو ڈیکشن جاوید چوہدری نے موبی لنک کے اعلیٰ افسران کا نوٹس واپس لینے کا دباو مسترد کر دیا تھا۔ موبی لنک کے ذمے داران نے کسٹم حکام کے نوٹس کے باوجود کلکٹر ایڈ جیوڈیکشن کے پاس جواب جمع نہیں کرایا۔ ذرائع کے مطابق نئی کلکٹر ایڈجیو ڈیکشن ڈاکٹر شازیہ اکرام نے دباو میں آکر موبی لنک کا ٹیکس چوری کیس سرد خانے کی نذر کر دیا۔ دباو قبول نہ کرنے والے کلکٹر ایڈجیو ڈیکشن جاوید چوہدری نے موبی لنک کے خلاف سات کروڑ سے زائد کی ٹیکس چوری بے نقاب کی تھی۔ موبی لنک نے بیرون ملک سے منگوائے الیکٹرونک آئٹمز پر مس ڈکلئیریشن کرکے ٹیکس چوری کی تھی۔ ذرائع کے مطابق پوسٹ کلئیرنس آڈٹ میں کسٹم حکام نے موبی لنک کی چوری پکڑی تھی۔ موبی لنک کے اعلیٰ افسران کی جانب سے مسلسل کسٹم حکام پر ٹیکس چوری کا نوٹس واپس لینے کیلئے دباو ڈالا جا رہا ہے۔